|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

واشک:بلو چستان کے ضلع واشک میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلو چستان کے ضلع واشک کے علاقے سلام بیک میں مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کیا اور دو طرفہ فائرنگ سے کونسلر ایوب عالم ملازئی نامی شخص جاں بحق ہو گئے بعد ازاں ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے اس سلسلے میں مزید کا رروائی کی جا رہی ہے دریں اثناءبلو چستان کے ضلع قلا ت میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ بو لان کے علا قے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز قلا ت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آ فس کے قریب مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے عبداللہ ولد الطاف خان کو شدید زخمی کر دیا جسے فو ری طو ر پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تا ب نہ لا کر چل بسا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ہے دریں اثنا ء واقعہ کے خلا ف مقتول عبداللہ کے لواحقین نے احتجاجاآ ر سی ڈی شاہرا ہ این 25کو بند کر دیا

جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطا ریں لگ گئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامناکر نا پڑا مظاہرین کے مطابق عبداللہ نیچا ری اپنے بھا ئی کے قتل کیس میں پیش ہو ئے تھے جسے 2سال قبل ڈی ایچ او آفس کے سامنے ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تھا اس سلسلے میں مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔علا وہ ازیں ضلع کچھی کے علا قے بو لان ا ٓ ب گم میدانی دعا ہوٹل سے ایک نامعلوم شخص کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے جسے شناخت اور ضابطے کی کا رروائی کے لئے سول اسپتال مچھ منتقل کردیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *