کوئٹہ:بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی قائدین کی جانب سے فورتھ شیڈول کے خلاف دائر پٹیشن کی آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ کیس کی پیروی ممتاز قانون دان و سینیٹر وکیل جمیل رمضان ایڈوکیٹ اور کامران چغتائی کر رہے ہیں۔
سیکرٹری داخلہ عدالت طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے۔ جس پر جسٹس عبداللہ بلوچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آدھا بلوچستان کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا ہے۔ ایسے لوگوں کا نام بھی فورتھ شیڈول میں ہے جو سالوں پہلے فوت ہوچکے ہیں یا ملک سے باہر پڑھ رہے ہیں۔ لوگوں کے قبروں کو بھی نہیں بخشا جارہا۔.
عدالت نے کیس کی اگلی سماعت سوموار کو رکھتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو پیش ہونے اور رپورٹ پیش کرنے کی سختی سے تاکید کی بصورتِ دیگر سخت کارروائی کرنے کا کہا
Leave a Reply