|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

چاغی:پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر بس اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 2بھا ئیوں سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر کوہ دلیل کے مقام تفتان سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ اور ڈبل کیبن پک اپ میں گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ڈبل کیبن گاڑی میں سوار3 افراد جاں بحق ہوگئی

جن میں عقیل ولد عبدالرحمن، زابد ولد عبدالرحمن اور نوروز خان شامل ہیں جاں بحق افراد کا تعلق ضلع چاغی کی تحصیل نوکنڈی سے بتا یا جا رہا ہے جنکی نعشوںکو ضابطے کی کا رروائی کے لئے نوکنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا حادثہ سے متعلق مقامی انتظامیہ مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *