کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے پشتون آباد میں گیس دھماکے میں قیمتی جانوںکے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا
،سوئی سدرن گیس کمپنی سے رابطہ کیا جاررہا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ غیر اعلانیہ گیس لوڈ شیڈنگ قبول نہیں، کمپنی سے گیس سپلائی مینجمنٹ پلان طلب کر لیا گیاہے۔ترجمان نے کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ عوام گیس لیکج حادثات سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں۔
Leave a Reply