کوئٹہ: ایس بی کے کے شارٹ لسٹ کمیٹی کے امیدواروں نے کمیٹی کے صدر اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں نوشکی، کردگاپ، منگچر، قلات، حب بائی پاس، سبی، ژوب شیرانی اور دیگر علاقوں میں قومی شاہراہوں کو بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا
جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑکوں کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں گزشتہ چند روز قبل ایس بی کے شارٹ لسٹ امیدواروں نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے اور ان کی تعیناتی کے احکامات جاری نہ ہونے کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے شدید بارش میں 3 دن دھرنا دیا اور بعد میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے احاطے سے اسمبلی کی جانب ریلی نکالنے کے دوران شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے کمیٹی کے صدر سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا
گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران 70 سے زائد امیدواروں کو پولیس نے گرفتار کیا اور کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی بکنگ کیلئے آنے پر ایس ایچ او سول لائن نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں گھس کر 5 عہدیداروں کو گرفتار کرلیا ان کی گرفتاری کیخلاف ایس بی کے شارٹ لسٹ امیدواروں نے اپنے ساتھیوں کی رہائی کیلئے بلوچستان کے مختلف علاقوں نوشکی، کردگاپ، منگچر، قلات، حب بائی پاس، سبی، ژوب شیرانی اور دیگر علاقوں میں شاہراہوں کو بلاک شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور روڈ بند ہونے سے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
Leave a Reply