کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی اوراسپیکرکوریموٹ کنٹرول سے چلانے کے خلاف مذاہمت کریں گے۔
اسمبلی کے اندروباہربلوچ پشتون سمیت ہرمظلوم اورہرعلاقے کے مسائل کواجاگراورحل کی کوشش کریں گے۔ہماری راہ میں رکاوٹ کھڑے کرنے والے ناکام ہوں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں کوئٹہ میں وفودسے ملاقات،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاق مقتدرقوتوں نے بلوچستان لاوارث سمجھاہے بلوچستان کوسونے کی چڑیابناکرلوٹ رہے ہیں
مائیں زجگی کے دوران مررہے ہیں جانوراورانسان ایک جگہ سے پانی پینے ہرمجبورہیں پینے کاصاف پانی میسرہے نہ تعلیم وصحت کی سہولیات دستیاب ہیں اس کے باوجودصحیح سلامت بلڈنگ گراکراربوں روپے بلوچستان اسمبلی بلڈنگ ہرخرچ کرنے کاارادہ ہیں اگرحکمران قوم عوام ووٹرسے مخلص ہیں توعوام کی حالت بدلنے،مسائل حل اوربنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے عملی فوری انقلابی اقدامات اٹھائیں وفاق کوصرف پنجاب کی فکریے اوربلوچستان کے حکمران غافل بنے ہوئے ہیں جماعت اسلامی یرظلم کے خلاف اورہرمظلوم کیساتھ ہے بلوچستان اسمبلی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے آوازاٹھاتارہوں گاالحمداللہ عوام ہرسطح پرساتھ دے رہے ہیں۔
Leave a Reply