کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اعلان کردہ ارٹسٹس الیکشن 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ الیکشن 03 مارچ 2025 کو نوری نصیر خان کمپلیکس، کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ الیکشن کا آغاز صبح 09 بجے سے ہوا اور شام 04 بجے تک جاری رہا۔
کمپئیرز کیٹگری میں تین امیدوار میدان میں تھے: نور خان، پاکیزہ خان، اور میر بہرام بلوچ۔ الیکشن کا انعقاد پر امن طریقے سے کیا گیا اور آخرکار کمپئیرز کیٹگری کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی۔ میر بہرام بلوچ نے 64 ووٹ حاصل کیے، پاکیزہ خان نے 34 ووٹ اور نور خان نے 03 ووٹ حاصل کیے۔
نتائج کے مطابق، میر بہرام بلوچ نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی اور ارٹسٹس الیکشن 2025 کے کمپئیرز کیٹگری کے فاتح قرار پائے ہیں۔
Leave a Reply