اندرون بلوچستا: بلوچستان کے گرم علاقوں میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ، درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے، لوگ گھروں میں محصور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے رہی سہی کسر پوری کر دی، سبی ڈیرہ مراد جمالی ، دالبندین ، صحبت پور اور اوستہ محمد میں شدید گرمی سے عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، جبکہ ضعیف افراد بچے اور درجنوں خواتین بے ہوش ہوگئیں، بجلی لوڈ شیڈنگ سے رہی سہی کسر پوری کردی، عوامی حلقوں کا گرمی میں لوڈشیڈنگ کو عوام کش اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے، تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں قیامت خیز گرمی سورج سوا نیزے پر پہنچ گیادو خواتین سمیت پانچ افراد بہوش ہوگئے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی لوڈھراں گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی بندش بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام بلبلا اٹھے ،نصیرآباد کے علاقے ایک ہفتہ سے گرمی کی لپیٹ میں ہی جمعرات کے روز سورج طلوع ہوتے ہی آگ اگلنا شروع کردیا جس کی وجہ سے منجھوشوری میں مائی گل بی بی ربیع کینال میں مائی سوڈی سمیت پانچ افراد بہوش ہوگئے دو پہر ہوتے ہی لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے،دالبندین ڈگری کالج میں امتحان دینے کے وقت شدید گرمی سے نوکنڈی کے رہائشی طالبعلم بے ہوش ہوگیا، جسے فوری طور ہر ہسپتال پہنچایا ، طبی امداد دینے کے بعدحالت بہتر ہو گئی ،دوسری جانب صحبت پور کے علاقے میں انٹر کالج حیر دین میں جاری حالیہ ایف اے ، ایف ایس سی کے امتحانات کے دوران سارا دن بجلی کی بندش کے باعث امتحانی کمروں میں سخت گرمی اور حبس سے پرچے دینے والے 12امیدوار بیہوش ہوکر گر پڑے جنہیں فوری طور پر تازہ ہوا میں لے جاکر ٹھنڈے پانی سے نہالیا گیا ۔ اس موقع پر پرچہ دینے والے امیدوار نے کیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ ان سخت گرمیوں کے دنوں میں بجلی کی بندش کا نوٹس لیں اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،ادھر اوستہ محمد شدید گرمی کی لپیٹ میں درجہ حرارت 47سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، صبح سویرے سورج آگ اگلتا رہا، رہی سہی کسر کیسکو نے پوری کر دی، 24گھنٹوں میں بجلی کے صارفین کو 2گھنٹے بھی بجلی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی، بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے شہر میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ، گھروں اور مساجد میں نماز کے وضو کیلئے پانی ناپیدہوگیا، جبکہ کیسکو کے آفسران اوور لوڈنگ کا رونا روتے نہیں تھکتے اور اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دے رہے ہیں، اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے درد مندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قیامت خیز گرمی میں سٹی اوستہ محمد بجلی کے صارفین کو بجلی کی آنکھ مچولی سے نجات دلائی جائے ۔