|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کو ئٹہ:صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے قمبرا نی روڈ پر گزشتہ روز مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے شخص کے لواحقین نے سریا ب روڈ پر نعش رکھ کر احتجاج کیا ۔ مقتول جا وید کرد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ جا وید کر د پہلے نہیں بلکہ تیسرے شخص ہے جسے قتل کر دیا گیا ہے مظاہرین کے مطابق ابھی تک پو لیس کی جا نب سے ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کیا گیا ہے نا ہی کو ئی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی ہے ملزمان کو گرفتار کر کے ہمیں انصاف دلا یا جا ئے اور جب تک ہما رے مطالبات پر عمل در آمد نہیں کیا جا تا تب تک ہما را احتجاج جا ری رہے گا ۔

دریں اثنا ء کمشنر کو ئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے مظاہرین سے مذاکرات جا ری ہے ضلعی انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کی کو شش ہے کہ احتجاجی مظاہرین کو احتجاج ختم کر نے پر رضامند کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کو ششیں جا ری ہیں اور ملزمان کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں بر تی جا ئے گی ۔علا وہ ازیں سریا ب روڈ پر احتجا ج کی وجہ سے شہر کے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا بد ترین ٹریفک جا م رہا اور روزہ داروں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *