بلوچستان اسمبلی اجلاس میں ظفر زہری اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات کی وضاحت کی جائے اور میرے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے۔
ظہور بلیدی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک پرامن اور نظریاتی جماعت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور اس سے کوئی نہیں بچا۔ ظہور بلیدی نے تمام افراد کو دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور تربت میں عالم دین کی شہادت کو قابل مذمت قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر دہشت گردی کے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے، کیونکہ ہم اس دشمن کے ساتھ لڑ رہے ہیں جس نے دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے اور اگر بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا ہے تو بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
ظہور بلیدی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہے اور دہشت گردی کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
Leave a Reply