|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ:  پی ایس ایل ( پاکستان سوپر لیگ کرکٹ ) سیشن 10 کی ٹرافی کوئٹہ پہنچ گئی کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شہر تک پی ایس ایل کرکٹ کی ٹرافی کو صوبہ بلوچستان کے شائقین کرکٹ نے پھول کی پتیاں نچھاور کی اور انکے ساتھ سیلفیاں بنائی۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹر حسیب اللہ خان اور اے سی کوئٹہ حمزہ انجم اور محکمہ سپورٹس بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے سامنے پی ایس ایل کرکٹ ٹرافی کہ رونمائی کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل بلوچستان نے جس پرجوش انداز میں پی ایس ایل ٹرافی کا استقبال کیا

وہ خوش آئند ہے اور صوبہ کے عوام کا سپورٹس سے دلی لگاؤ کی بہترین عکاسی کرتا ہے اور حکومت بلوچستان کی خصوصی کاوشوں سے پی ایس ایل ٹرافی کا کوئٹہ میں رونمائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *