|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے اسپتال میں جعلی کارڈیالوجسٹ نے 15 دل کے آپریشن کر ڈالے جس سے کئی اموات ہوگئیں۔

بھارت میں مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں واقع مشن اسپتال میں ایک انتہائی چونکا دینے والا واقعہ منظر عام پر آیا جہاں ایک شخص جو کارڈیالوجسٹ (ماہرِ امراضِ قلب) ہونے کا دعویٰ کرتا تھا اس نے صرف 2 ماہ کے اندر 15 دل کے آپریشن کیے جن میں سے کئی مریضوں کی اموات ہوگئیں، بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ شخص دراصل جعلی ڈاکٹر تھا۔

ملزم کی شناخت نریندر یادو کے نام سے ہوئی ہے، جس نے خود کو لندن کے مشہور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر جان کیم (John Camm) کے طور پر پیش کیا۔

 نریندر یادو کے خلاف فروری 2025 میں قومی انسانی حقوق کمیشن (NHRC) کو شکایت موصول ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ مریضوں کی اموات غلط علاج کی وجہ سے ہوئیں۔

واقعے کے بعد سے نریندر یادو لاپتہ ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

ضلع کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (CMHO) ڈاکٹر مکیش جین اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ڈاکٹر وکرم چوہان نے اب تک 2 اموات کی تصدیق کر دی ہے، جنہیں مبینہ طور پر جعلی ڈاکٹر کی غفلت سے جوڑا جا رہا ہے۔

قومی انسانی حقوق کمیشن (NHRC) کے رکن پریانک کانونگو نے اعلان کیا ہے کہ 7 اپریل سے 9 اپریل تک ایک خصوصی ٹیم دموہ کا دورہ کرے گی، اسپتال، انتظامیہ اور شکایت میں شامل تمام افراد سے تفتیش کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *