لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے نیشنل پارٹی کا وفد صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں لاہور پہنچ گئے ہیں وفد میں سابق سکریٹری جنرل سینٹر جان محمد بلیدی، قومی اسمبلی کے رکن پھلین بلوچ، نیشنل پارٹی کے نائب صدر سابق ایم این اے سردار کمال خان بنگلزئی، صوبائی صدر اسلم بلوچ مرکزی نائب صدر شاوس خان بزنجو اور این پی پنجاب کے صدر ملک ایوب شامل ہیں۔
نیشنل پارٹی کا وفد کل میاں نوازشریف اور پارٹی کے دیگر قائدین سے راؤنڈ میں ملاقات کرئے گی۔ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بلوچستان میں رونما ہونے والی صورتحال اور گرفتاریوں سے متعلق مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف کو صورتحال سے آگاہ کریں گئے اور بلوچستان میں رونماہونے والی موجودہ پیچیدہ صورتحال کو حل کرنے کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر سے مسلم لیگ کی لیڈرشپ کو اعتماد میں لیں گئے۔ نیشنل پارٹی کے قیادت کی کوشش ہے کہ بلوچستان میں جاری دھرنا اور گرفتاریوں کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوسکے اس اہم مسلے کے علاوہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور دیگر سیاسی و قومی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Leave a Reply