کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کہدہ بابر نے کہا ہے کہ گوادر ہمارا تھا ہمارا رہے گا،یہ درست ہے کہ پاکستان نے گوادر کو عمان سے خریدااس کر ہرگز یہ مطلب نہیں کہ گوادر کے عوام کا اپنے وسائل اور زمین پر حق نہیں۔یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے بیان کے ردعمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے یک بیان میں کہی۔
کہدہ بابر نے کہا کہ گوادر محض ایک خریدا گیا علاقہ نہیںیہاں کے باسیوں کی پہچان، تاریخ نسلوں سے اس زمین سے جڑی ہوئی ہے عمان کے ساتھ گوادر کی خریداری کے معاہدے کو منظر عام پر لایا جائے، کہدہ بابر کا مطالبہ قوم کو معلوم ہونا چاہیے گوادر کو کن شرائط پر خریدا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی معلوم ہونا چاہئے معاہدے میں مقامی افراد کے حقوق کا کیا ذکر ہے گوادر کسی ایک فرد کی جاگیر نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل، ترقی اور فیصلوں میں برابر کی شراکت مقامی افراد کا بنیادی حق ہے۔
Leave a Reply