کوئٹہ:کوئٹہ پولیس نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹریفک پولیس آفس کے قریب سے مشکوک تھیلے میں موجود دھماکہ خیز مواد ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر ٹریفک پولیس آفس کے قریب ایک مشکوک تھیلے کی اطلاع پر پولیس نے بم ڈسپوزل کے عملے کے ہمراہ موقع پرتھیلے میں موجود دھماکہ خیز مواد ناکارہ بناکرقبضے میں لے لیا جو نامعلوم دہشت گردوں نے تخریب کاری کی غرض سے رکھا ہوا تھاتاہم کوئی گرفتاری عملی میں نہیں آئی۔ پولیس مزید کارورائی کررہی ہے۔
Leave a Reply