کوئٹہ دھماکہ: بولان میڈیکل کالج ہسپتال اور سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ، حکومت کی فوری کارروائی
کوئٹہ – بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیش آنے والے افسوسناک دھماکے کے بعد حکومت بلوچستان نے فوری طور پر بولان میڈیکل کالج ہسپتال اور سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کیا جا رہا ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق، زخمیوں کو ہر ممکن فوری اور بہتر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کے علاج میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے وزیر صحت بخت کاکڑ کو ہسپتالوں کی صورتحال کی براہ راست نگرانی کی ذمہ داری سونپی ہے تاکہ طبی امداد کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ “زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔”
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “حکومت بلوچستان شہداء کے لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس واقعے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔”
Leave a Reply