|

وقتِ اشاعت :   13 hours پہلے

کوئٹہ:ریکودک منصوبے کے تحت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انجینئرز تربیتی پروگرام کے لیے زیمبیا روانہ۔

ریکودک منصوبے کے تحت چلنے والے تعلیمی ترقیاتی پروگرام، انٹرنیشنل گریجویٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 10 ہونہار انجینئرز کو اٹھارہ مہینے کی تربیتی پروگرام کے لیے زیمبیا روانہ کردیا جبکہ دیگر نو انجینئرز کو اگلے ماہ اسی پروگرام کے تحت ارجنٹینا میں چلنے والے بیرک منصوبے میں تربیت حاصل کرنے کیلئے بیجھا جائیگا

یہ اقدام ریکودک مائینگ کمپنی کے اُس عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت وہ مقامی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرکے انہیں ملک و قوم کے لیے ایک قیمتی اثاثہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ نوجوان مستقبل میں ریکودک کمپنی میں ایک مثبت کردار ادا کرسکیں ۔ یاد رہے ریکودک منصوبے کے تحت اس سے قبل 2023 میں نو انجینئرز پر مشتمل ایک گروپ پہلے ہی سے ارجینٹنامیں قائم بیرک منصوبے میں مائینگ کے شعبے میں تربیت حاصل کررہے ہیں

اس موقع پر منصوبے کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ یہ عملی تجربہ انہیں عالمی معیار کے جدید مائننگ آپریشن کی سمجھ بوجھ اور مہارتیں فراہم کریگا اور امید کرتے ہیں اس پروگرام کے تکمیل کے بعد یہ انجینئرز واپس آکر ریکودک پروجیکٹ کا حصہ بنیں گے اور اپنی کمیونٹی میں مثبت تبدیل کا باعث بنیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *