کوئٹہ: کوئٹہ میں غیر ملکیوں کو شناختی جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے دو افسران کو عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ نادرا ویری فیکشن برانچ کوئٹہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اکرام اللہ کاکڑ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف کرد آج کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کے سامنے پیش ہوئے۔ دونوں ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں توسیع کی درخواست کی جو عدالت نے مسترد کردی۔ درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے عملے نے دونوں افسران کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے تفتیش کیلئے ایف آئی اے دفتر منتقل کردیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں افسران پر افغان مہاجرین کو رقم کے عیوض پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کا الزام ہے۔ اسی کیس میں اب تک نادران کے سات افسران اور دو اسسٹنٹ کمشنرز سمیت پندرہ افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔