بولان:پاک افواج سے اظہار یکجہتی بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ریلی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر فرید خان رئیسانی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے شاہی چوک پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا پاک فوج زندہ باد انڈیا مردہ باد کے نعروں سے بولان کی فضائیں گونجتی رہی ریلی کے شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نا منظوری اور بھارت مردہ باد کے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ریلی میں ضلع بھر کے سیاسی سماجی و قبائلی شخصیات بزرگ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی میر فرید خان رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قوانین اخلاقی اصولوں اور خطے کے امن کے لیے ایک شدید خطرہ ہے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے
دہشت گرد بھارت ملک کو ایک بار پھر پاک افواج اور ہر پاکستانی منہ توڑ جواب دے گاآبی جارحیت کی جنگ لڑنے والا مودی ہمارے صبر کا امتحان نہ لے پاکستانی قوم دھمکیوں سے نہیں ڈرتی پاکستانی قوم اصولوں کی بات کرتی ہے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پاکستان کی زراعت معیشت اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی سازش ہے اور بھارت کا یہ رویہ جنوبی ایشیا کو ایک نئے محاذ پر لا کھڑا کر سکتا ہے پاکستانی قوم متحد اور اپنی افواج کے ساتھ مل کر ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے پاکستان دفاعی طور پر بہت مضبوط ہے ہمیں فخرہے کہ ہماری فوج دنیا بھر میں اپنے پیشہ ورانہ مہارتوں کی وجہ سے ممتاز حیثیت رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہیں اور کسی بھی زیادتی کو قبول نہیں کریں گے دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر حملے سے بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ پوری دنیا پر آشکار ہو چکا ہے
مودی اور اسکے سہولت کار دہشت گرد پیارے وطن عزیز کا ایک انچ بھی کچھ بگڑ نہیں سکتے ہیں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی بچہ بچہ مقابلہ سینہ تان کر کرے گا انہوں نے کہا کہ بھارت نے کسی طرح کی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت کسی طور پر بھی یکطرفہ ختم نہیں کر سکتا اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو ہماری پاک افواج بھی انتہائی اقدام سے گریز نہیں کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ ساری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہیریلی کے شرکاء نے بھارتی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
Leave a Reply