کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ایم پی اے حاجی علی مدد جتک نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر صحافی برادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس مشن ہے، جو سچائی، شفافیت اور عوامی شعور کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے، 3 مئی کا دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہوتی ہے۔
یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ میں صحافی برادری کو دل کی گہرائیوں سے عالمی یوم صحافت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں سرخ سلام پیش کرتا ہوںہمارے صحافی بھائی و بہنیں سخت ترین حالات، خطرناک میدانوں اور محدود وسائل کے باوجود اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور جرات کے ساتھ نبھاتے ہیںجو لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی نہ صرف عوام کی آواز بنتے ہیں بلکہ ان کی محنت، جدوجہد اور قربانیاں معاشرے میں انصاف، شفافیت اور جمہوری روایات کو مضبوط کرتی ہیں۔
صحافت کی آزادی کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ ہماری حکومت اس مقدس پیشے سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی۔حاجی علی مدد جتک نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ صحافیوں کو درپیش چیلنجز کے خاتمے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی سطح پر مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے
Leave a Reply