|

وقتِ اشاعت :   22 hours پہلے

نڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’انڈیا کی فوج نے پاکستان کے خلاف محتاط اور درست انداز میں کارروائی کی ہے۔‘

وزیر دفاع نے کہا کہ ’ہم نے صرف ان لوگوں کو مارا جنھوں نے ہمارے بے گناہوں کو قتل کیا۔‘

بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں انھوں نے کہا کہ ’ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہماری فوج نے انڈین عوام کا سر بلند کیا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’انڈین فوج نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔‘

انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’انڈیا کی مسلح افواج نے محتاط اور درست انداز میں جواب دیا ہے۔ جو اہداف مقرر کیے گئے تھے انھیں طے شدہ منصوبہ بندی کے ساتھ درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کی فوج نے انتہائی مہارت کے ساتھ ایسے مقامات کو نشانہ بنایا کہ جس میں عام شہریوں اور مقامات کو نقصان نہیں پہنچا۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *