|

وقتِ اشاعت :   12 hours پہلے

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے، فضائی حدود کی عارضی بندش کے حوالے سے نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈے جمعرات کو دوپہر 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ تازہ ترین معلومات سے آگاہ رہیں، پی اے اے نے فیصلے کے لیے نوٹم بھی جاری کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز ایک نوٹم جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے بیشتر فضائی راستوں پر فضائی حدود کی بحالی کا اعلان کیا تھا جبکہ چند فضائی راستے اگلے 24 گھنٹے تک بند رہنے سے آگاہ کیا تھا۔

اتھارٹی نے تصدیق کی تھی کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی کی فضائی حدود مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔

ایک علیحدہ نوٹم میں مزید کہا گیا تھا کہ لاہور فلائٹ ریجن میں فضائی ٹریفک کے راستے کے کچھ حصے آپریشنل وجوہات کی بنا پر 9 مئی کو دوپہر 12 بجکر 20 منٹ تک تمام بلندیوں پر بند رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *