|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور پاک فضائیہ کے مؤثر اور دندان شکن جواب کو سراہتے ہوئے افواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “پاک فوج اور فضائیہ نے بھرپور انداز میں دشمن کو مؤثر جواب دے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ “آپریشن بنیان المرصوص” افواج پاکستان اور فضائیہ کی بے مثال مہارت اور عزم کا عملی ثبوت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ “ہماری افواج ہمارا فخر ہیں، جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سرزمین اور اس کی سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ “پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی عالمی برادری کو بھارت کے ناپاک عزائم سے آگاہ کیا ہے۔ ان کے مطابق “آپریشن بنیان المرصوص قومی یکجہتی اور اتحاد کا مظہر ہے، اور پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔”

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ “دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو جائے گا۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *