|

وقتِ اشاعت :   14 hours پہلے

نوشکی کے علاقے گلنگور سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لیویز فورس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ اب تک مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

لیویز حکام کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *