|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

کویٹہ:پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فورسسز کی دلیری اور منہ توڑ جواب قابل ستائش اقدام ہے جس کی ہر محب وطن تعاریف کررہا ہے فورسسز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہاکی گراونڈ میں جلسہ عام کرنے کا فیصلہ کیا جلسہ کے مقام کی اطراف کی سڑکوں پر ہر قسم کی ٹریفک بند کرنا دانش مندی نہیں

سول سیکٹریٹ سول ہسپتال اور دیگر اہم دفاتر تک لوگوں کی رسائی نہ ہونے سے شہری شدید گرمی میں سخت مشکلات سے دوچار ہوءے وزیر اعلی کو عوام کے درمیان رہ کر جشن منانا چاہئے نہ کہ لوگوں کے راستے بند کرکے ان کو جسمانی اور ذہنی کوفت میں مبتلا کیا جائےفورسز کے حق میں اگر جلسہ کرنا تھا تو سریاب شاہوانی اسٹیڈیم یا شہر سے ہٹ کر کسی دوسرے مقام کا انتخاب کیا جاتا تاکہ شہری کو گھروں اور دفاتر تک رسائی آسان ہوتی راستے سیل ہونے سے اسکول کے بچے اور ہسپتال جانے والے مریض رلتے رہے جلسہ کی منطم منصوبہ بندی نہ کرنا بیڈ گورننس کی زندہ مثال ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *