لیکن ہمارے ازلی دشمن بھارت نے پاکستان کی خاموشی کو کمزوری سمجھ لیا اور پہلگام واقعہ کو بہانہ بناکر پاکستانی پر جارحیت کی لیکن پاک فوج نے دشمن کو بھر پور جواب دیتے ہوئے پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہمیں اپنی پاک فوج پر ناز ہے جو ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت و دفاع کے لئے افواج پاکستان اور قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے ، فتح کا یہ جشن ان بہادر جوانوں سے اظہار تشکر کے بغیر ممکن نہیں جنہوں نے دشمن کو دھول چاٹنے پر مجبور کردیا۔
نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیکر یہ ثابت کردیا کہ پاک فوج ملک کی سالمیت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج ملک کے دفاع میں جانوں کے نذرانے دینے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اورانکے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
Leave a Reply