خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی ایک زخمی طالبہ دم توڑ گئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 12 سالہ زخمی طالبہ کو گزشتہ روز کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔ دھماکے کے 35 زخمی زیرِ علاج ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بس پر حملے کے 36 زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔
مقدمہ درج
دوسری جانب خضدار میں بس پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ خضدار میں درج کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
Leave a Reply