کوئٹہ:صوبائی وزراء و سرکاری افسران نے کہا ہے کہ جنگ میں بری طرح شکست کے بعد بھارت نے بچوں کو نشانہ بنایابزدل دشمن کا مکرو چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے،سانحہ خضدار کے معصوم شہدا کے خون کا بدلہ لیا جائیگا ۔
یہ بات صوبائی وزراء نور محمد دمڑ، بخت محمد کاکڑ، وزیراعلیٰ کی مشیر مینہ مجید، پارلیمانی سیکرٹری ہادیہ نواز، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات اور ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے ہفتہ کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں سانحہ خضدار کے شہداء کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کر نے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سول سوسائٹی، مختلف اسکولوں کے طلباء نے بھی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کیں۔صوبائی وزیر خوراک نور محمد دمڑ نے کہا کہ سانحہ خضدار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دہشتگردوں نے معصوم بچوں کونشانہ بنایا ہے، شہید ہونے والے بچوں کے ہاتھ میں بندوق نہیں بلکہ قلم تھے ۔
انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملہ بھی بزدلانہ حملہ تھادشمن اگر لڑنا چاہتا ہے تو افواج پاکستان ہر وقت تیار ہیںبلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے سانحہ جعفر ایکسپریس میں ملوث افراد کو چن چن کر ماراگیاہے ، سانحہ خضدار کے معصوم شہدا کے خون کا بدلہ لیا جائیگا ، نور محمد دمڑ نے کہا کہ اگر کوئی قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتا تو انکے لئے دروازے ہر وقت کھلے ہیں
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بزدل دشمن کو بہادر پاک فوج نے میدان جنگ میں شکست دی بھارت نے ہمیشہ بزدلانہ حملے کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے پاکستان کیک کا ٹکڑا نہیں جسے کاٹ دیا جائے گاقوم کا بچہ بچہ ملک کے دفاع کے لئے تیار ہے، بلوچستان میں ہر صورت امن قائم ہوگا۔وزیراعلیٰ کی مشیر مینہ مجید نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف روز اول سے آواز بلند کرتے آرہے ہیںجنگ میں بری طرح شکست کے بعد بھارت نے بچوں کو نشانہ بنایابزدل دشمن کا مکرو چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے۔دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
کمشنر کوئٹہ ڈویڑن و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات اور ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے کہا کہ فتنہ ہندوستان نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا بچوں کی شہادت کا صدمہ انکے والدین ہی جانتے ہیںفتنہ ہندوستان نے آخری حد بھی پار کردی ہے دہشتگردوں کی اس کاروائی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان، قوم شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہے، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ اب رعایت نہیں برتی جائے گی کسی بچے کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔
Leave a Reply