کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے جاری اجلاس میں سریاب کے عوام کو درپیش بنیادی سہولیات کی کمی پر اراکین اسمبلی نے شدید احتجاج کیا۔ رکن اسمبلی پرنس آغا عمر احمد زئی نے سوال اٹھایا کہ “کیا سریاب کے عوام بلوچستانی نہیں ہیں؟”، اور کہا کہ ان کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
اسی حوالے سے رکن اسمبلی علی مدد جتک نے کہا کہ سریاب کے عوام آج بھی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کیسکو اب “سفید ہاتھی” بن چکا ہے جو عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔
علی مدد جتک نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک غریب شہری کے لیے 50 ہزار روپے کا بجلی کا بل ادا کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام کو فوری طور پر ایوان میں طلب کیا جائے تاکہ عوامی نمائندوں کے سوالات کے جواب دیے جا سکیں۔
اسمبلی اجلاس میں دیگر اراکین نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سریاب سمیت دیگر محروم علاقوں کے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے۔
Leave a Reply