|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2016

نیویارک :  ہنگری کے وزیراعظم کے چیف آف سٹاف یانوش لازار نے امریکی صدر باراک اوباما پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ یورپ کی جانب ہجرت کرنے والوں کی حمایت امریکا اس لیے کر رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسلمان یورپ میں آباد ہو کر یورپ کی معیشت کو بُری طرح متاثر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا یورپ کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے اور امریکا یورپ کو بلیک میل کرنے کے لیے ایسے حربے استعمال کر رہا ہے ۔