|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت سے نامعلوم افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں ہفتہ کی دوپہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مبشر ولد جگوبلوچ سکنہ تربت بازار کو گھر کے قریب کجھور کے باغات کی طرف جاتے ہوئے اغواء کرلیا اور فرار ہوگئے۔ اغواء کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔