|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2016

وڈھ: تحصیل وڈھ نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی گھر پرفائرنگ 60سالہ شخص موقع پرجان بحق حملہ آوار آسانی سے فرارہوگئے وڈھ انتظامیہ واقعہ سے مکمل طور پر لاعلم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الصبح تحصیل وڈھ کے علاقہ سیسرمیں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دو افراد نے 60 سالہ شیر محمد ولد محمد صالح قوم شیخ مینگل کو ان گھر کے باہر فائرنگ نشانہ بنایاجسکی وجہ سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے گھر پر فائرنگ اور ایک شخص کی ہلاکت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی واقعہ کے بارے میں جب وڈھ لیویز انتظامیہ سے معلوم کیا گیا تو انتظامیہ نے واقعہ پر مکمل لاعلمی کا اظہار کیاگیا