|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد میں قیامت خیز گرمی شہریوں پر چھڑ دوڑی سورج طلوع ہوتے ہی آگ اگلنا شروع کردیا ایئر کنڈیشنرڈ فریج سمیت برقی آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا بجلی کی آنکھ مچولی سے بچے بوڑھے خواتین بلبلا ء اٹھے دو خواتین ایک بچی مزدورسمیت سترہ افراد بہوش ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہوگئی ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں پچاس سے زائد بجلی کے ٹرنسفارمز جلنے سے درجنوں علاقے تاریکی میں ڈوب گئے عوام نے چندہ مہم شروع کردی سول ہسپتال میں ہیٹ اسڑوک سینٹرز قائم نہ ہونے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقوں تمبو چھتر باباکوٹ منجھوشوری خان کوٹ میر حسن نوتال ربیع کینال پٹ فیڈر کے علاقے گزشتہ ایک ہفتہ سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ گرم لو چلنے کی وجہ سے انسانی زندگی مفلوج ہو کر رہے گئی گلی محلے بازار سنسان ہوگئے درجہ حرار ت 51درجہ حرارت سے تجاوز کرگئی جبکہ بجلی لوڈ شیڈنگ کم وولٹیج کی وجہ سے متعدد صنعتی کار خانے آئس فیکٹریاں بند ہزاروں مزدور بیروزگار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی سٹی کے مختلف محلوں مین بازار میں پچاس سے زائد بجلی کے ٹرنسفارمر ز کئی دونوں سے جلنے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام ذہنی مریض ہونے لگے ہیں شدید گرمی پڑنے ؂کی وجہ سے علاقے میں گیسڑو ودیگر وبائی امراض پھیلنے کا قومی امکان پیدا ہوگیا ہے جن کے تدارک اور کنڑول کیلئے محکمہ صحت نصیرآباد کسی قسم کے کوئی ہنگامی انتظامات نہیں کیے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں گرمی لگنے سے اموات ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔