اسلام آباد: معروف صحافی سلیم صافی کا سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ، گزشتہ روز نجی ٹی وی میں وزیراطلاعات کو انٹرویو کرتے وقت سلیم صافی نے باربار یہ سوال دہرایا کہ سب سے زیادہ گند سوشل میڈیا نے پھیلایا ہے، اس پر حکومت کیوں پابندی نہیں لگاتی ، انہوں نے پرویز رشید کو یہ تک کہا کہ چین اور ترکی میں سوشل میڈیا پر پابندی ہے، یہاں کیو ں اسے آزاد چھوڑاگیا ہے، سلیم صافی کے اس مطالبے اور خواہش پر صحافتی حلقوں اور سماجی حلقوں نے شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صحافی کو آزادی صحافت کا علمبردار اور محافظ ہونا چاہئے جبکہ سلیم صافی کا یہ مطالبہ اور خواہش خالصتاً تنگ نظری ، کم علمی کم فہمی سمیت آزادی اظہار کیخلاف ایک بنیاد پرست کا سوچ ونکتہ ہوسکتا ہے، کسی صحافی کا نہیں ، صحافیوں اورسماجی حلقوں نے صحافتی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیخلاف ایکشن لیں