|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2016

تھائی لینڈ کے شمالی شہر شیانگ رائے کے ایک سکول ہاسٹل میں آگ لگنے سے سترہ طالبات ہلاک ہوگئیں۔

تھائی لینڈ کے ایک سکول ہاسٹل میں آگ کے شعلوں نے سترہ طالبات کی زندگیوں کا چراغ گل کر دیا ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سکول ہاسٹل میں لگنے والی آگ سے سترہ طالبات ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئی ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دو طالبات ابھی تک لاپتہ ہیں جنکی تلاش کےلئے سرچ آپریشن جاری ہے،،پولیس حکام کے مطابق زخمی طالبات کا قریبی ہسپتال میں علاج جاری ہے تاہم تمام جھلسنے والی طالبات کی حالت خطرے سے باہر ہے۔