لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں امریکی ڈرون حملے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرراداد جمع کرائی ہے۔
پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک کی جانب سے دو روز قبل بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ہونے والے ڈرون حملے کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملہ پاکستان کے سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ہے، امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا جائے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل دالبندین میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ ہوا تھا جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے، امریکا اور افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ مارے گئے افراد میں سے ایک افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور بھی تھے جب کہ طالبان نے اس کی تردید کی ہے۔
بلوچستان میں ڈرون حملے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
وقتِ اشاعت : May 23 – 2016