|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2016

پنجگور:  نیشنل پارٹی بلوچستان کے حقوق کے نگہبان اور بلوچ قومی حق حاکمیت کے عملی جدوجہد کرنے والی واحد قومی جماعت ہے نیشنل پارٹی نے بلوچستان کی سیاست میں بلوچ قوم کو قبائیلی نسلی اور تعصب کی سیاست سے پاک سیاسی شعو ر دے کربلوچ قوم کو یکجا کرنے کی کوشش کی ہے نیشنل پارٹی کی ڈھائی سالہ دور حکومت ہمیں کسی نے پلیٹ پر رک کر نہیں دیا ہے نیشنل پارٹی کی سیاسی بصیرت نے ملک کے سیاسی قیادت کو مجبور کیا کہ نیشنل پارٹی ہی واحد سیاسی قیادت ہے جو بلوچستان الجھتے مسائل کو سلھج سکتا ہے نیشنل پارٹی نے ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت میں ڈھائی سال بلوچستان میں حکومت کرکے بلوچستان کو امن اور استحکام دے کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا سیاست میں دشنام ترازی اور بد زبانی کسی سیاسی لیڈر کو زیب نہیں دیتا ہے جس نے اسٹیج سجا کر سیاسی قیادت علماء اور مفتی حضرات کو گالی گلوج سے نوازاعوام نے انکی سیاست کا جنازہ نکال کر دوبارہ انھیں ملک سے فرار ہونے پر مجبور کردیا ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نیشنل پارٹی کے ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ سابق چیئرمین میر شعیب جان بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی صالح محمد بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن پھلین بلوچ خالد بلوچ بلوچستان وحدت کے ڈپٹی سکیرٹری علاولدین ایڈوکیٹ چیئرمین عبدالمالک بلوچ میونسپل کمیٹی چتکان خدابادان کے چیئرمین فرہاد شعیب بلوچ نیشنل پارٹی پنجگور کے صدر حاجی محمد اکبر بلوچ سردار عبدلحکیم رودینی اور تاج بلوچ نے پنجگور میں چیئرمین شعیب جان بلوچ کی رہائش گاہ خدابادان اور سروان میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی (عوامی ) کے سینکڑوں کارکنوں نے بی این پی عوامی سے مستفیٰ ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست بلو چستان کے عوام کو قبائیلی نسلی اور تعصب کی سیاست سے نکال کر بلوچ قوم کو یکجا کرکے قومی جماعت کے پلیٹ فارم متحد رکھنا ہے نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے عوام کو سیاسی شعور اور پختگی دے ک قومی یکجہتی کو فروغ دیا جبکہ بعض سیاسی شعبدہ بازوں نے بلوچ قوم کو قبائلیت اور نفرت کی سیاست دے کر ہمیشہ اپنی مفادات کو تقویت دینے کی کوشش کی ہے نیشنل پارٹی کی ڈھائی سالہ دور حکومت ہمیں کسی نے پلیٹ پر رکھکر نہیں دیا ہے نیشنل پارٹی نے 2013 کے الیکش کے معرکہ میں توپوں راکٹوں اور گن گرج گولیوں کے درمیان حصہ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد نیشنل پارٹی کی سیاسی بصیرت نے ملک کے سیاسی قیادت کو مجبور کیا کہ بلوچستان کے الجھتے مسائل کو سلجھنے کیلئے نیشنل پارٹی کے علاوہ کوئی طاقت حل نہیں کرسکتی ہے انہون نے کہا کہ29 مئی کا جلسہ کسی سیاسی لیڈر کو دشنام تراشی کیلئے منعقد نہیں کیا جارہا ہے بلوچستان کے عوام کو قومی شناخت سائل ووسائل اور اپنی سرزمین کی دفاع کیلئے بیداری دلاکر سی پیک جو بلوچستان کیلئے گیٹ وئے کی حثیت رکھتی ہے عوام کو انکی فوائد اور اثرات سے اگاہی دلانا ہے نیشنل پارٹی کے ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ قوم اور بلوچستان کی حقوق کے ضامن اور سائل ووسائل کے نگہبان ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سابق ادویار اور نیشنل پارٹی کی ڈھائی سالہ دور حکومت کا خود معا زانہ کرے سابق دور میں بلوچستان کو اگ وخون کی ہولی سے پکارا جاتا ہے جبکہ ڈاکتر مالک بلوچ کی ڈھائی سالہ دور حکومت کو امن استحکام ترقی اور خوشحالی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست بلوچستان کے عوام کی خوشحالی نیشنل پارٹی سیاست کو عبادت کا درجہ دیتی ہے مگر افسوس کے گزشتہ مہینے ایک سیاسی ادکار نے پنجگور میں اسٹیج سجا کر نیشنل پارٹی کے قیادت سمیت پنجگور کے مفتی اور علماء کرام کے بارے میں گھٹیا زبان استعمال کرکے پنجگور کے سیاسی فضاء پر بدنماء داغ ڈال دی ہے یہ ہی سیاسی ادکار ہے جس نے اپنے محسنوں سردار عطاء اللہ مینگل اختر مینگل ڈاکٹر حئی اور شہید نواب اکبر خان بگٹی کو بھی نہیں بخشا ہے اور اپنی بے لگام زبان کا نشانہ بنایاتھا نیشنل پارٹی کے رہنماء چیئرمین شعیب جان بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے مختصروقت میں اپنی سیاسی بصیرت سے بلوچستان کے جو امن ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے اسکی بلوچستان کی تاریخ مین مثال نہیں ملتی ہے مخالفین سچائی اور حقیقیت کو جھٹلا تو نہین سکتے ہیں مگر بوکھلاہٹ سے پریشان ہوکر بزرگوں اور علماء کے خلاف گندی زبان استعمال کرنا شروع کیا ہے انہوں نے کہاکہ پنجگور خدابادان جسے ایک ٹولے کی نائن زیرو کہا جاتا ہے اب نائن زیرو انکی ہاتھ سے نکل کر نیشنل پارٹی کا گڈہ بن گیا ہے خدابادان کے غیور عوام کے نام ایک نام نہاد لیڈر20 سال بعد ایک لائبریری بنانے کا وعدہ کیا تھا وہ لائبریری عوام کے بجائے گھر میں تعمیر ہوکر کتابیں دستیاب نہیں ہوئی البتہ اب ایک سیاسی ٹولے کی ٹارچر سیل میں تبدیل ہوگیا ہے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی صالح محمد بلوچ پھلین بلوچ علاولدین ایڈوکیٹ خالد بلوچ عبدالمالک صالح بلوچ حاجی محمد اکبر بلوچ فرہاد شعیب بلوچ اور سردار عبدالحکیم رودینی نے کہا کہ پنجگور خدابادان دانشوروں پڑا لکھا سیاسی کارکنوں کا شہر ہے خدابادان کسی کی ذاتی میراث نہیں ہے بوکھلاہٹ کا شکار سیاسی یتیم کو نیشنل پارٹی کے جھنڈا مٹانے اور اتارنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ خدابادان کے عوام نے نیشنل پارٹی کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے نیشنل پارٹی اقتدار میں ہو یا اقتدار سے باہر اب عوام کے دلوں میں راج کرے گی