امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے طالبان سربراہ ولی محمد عرف ملا منصور کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاونت کرنے والے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ولی محمد کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاونت کرنے والے لیویز اہلکار عزیز احمد اور نادرا اہلکار رفعت اقبال کو گرفتار کرلیا۔ نادرا اہلکار رفعت اقبال پر الزام ہے کہ 2001 میں جب وہ کوئٹہ میں تعینات تھے تو اس دوران انہوں نے ولی محمد کا شناختی کارڈ جاری کیا اور اس میں ان کی معاونت بھی کی جب کہ لیویز اہلکار عزیز احمد نے ولی محمد کی شناختی تصدیق کی۔
ذرائع کے مطابق نادرا اہلکار رفعت اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا جسے ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا جب کہ لیویز اہلکار عزیز احمد لیویز میں بطور رسالدار میجر تعینات تھا۔
ولی محمد کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاونت کرنے والے 2 لیویز اہلکار گرفتار
وقتِ اشاعت : May 28 – 2016