پنجگور: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ بلوچستان اور بلوچ قوم کو چاروں طرف سے مشکلات نے گہر لیا ہے بلوچ برادر کشی اور بے معنیٰ جنگ میں مارے جارہے ہیں نیشنل پارٹی نے شروع ہی میں کہا تھا کہ بلوچستان اوربلوچ قوم کے نام پر جس مشکل جنگ کا بعض لوگوں نے چناؤ کیا ہے وہ درست راستہ نہیں ہے مگر آج اس بے معنیٰ جنگ کی اثرات بلوچستان اور بلوچ قوم بھگت رہے ہیں پاکستان کو گالی دینے سے بلوچستان کے حقوق حاصل نہیں کیے جاسکتے ہیں بلوچستان کے عوام نے نیشنل پارٹی پر اعتماد کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں لے آیا تو دعویٰ سے کہتاہوں کہ بلوچستان سے بے روزگاری ناخوندگی اور محرومیت کا خاتمہ ہوگا ان خیالات کا اظہاور میر حاصل خان بزنجو نے پنجگور آمد پر پنجگور کے معروف شخصیات اور بی این پی (عوامی) پنجگور کے اہم رہنماؤں حاجی حبیب بلوچ حاجی محمد اکرام سنجرانی حفیظ اللہ بلوچ محمد اصف بلوچ جمعدار عبدین بلوچ کی اپنے سینکڑوں عزیز اقارب دوستوں اور رشتی داروں کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر چتکان پنجگور میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا شمولیتی تقریب میں نیشنل پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر خان بزنجو صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ ڈاکٹر اسحاق بلوچ نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کے سکرٹری جنرل میر عبدالخالق بلوچ شہید ڈاکٹر یسینٰ بلوچ کے فرزند رجب یسٰین بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ حاجی محمد اکبر بلوچ چیئرمین شعیب جان بلوچ سمیت نیشنل پارٹی کے رہنماوں کی بڑی تعداد موجود تھے اس سے قبل پنجگور کے معروف اہم شخصیات اوربی این پی (عوامی) پنجگور کے رہنماؤں حاجی حبیب اللہ بلوچ حاجی محمد اکرم سنجرانی حفیظ اللہ محمدآصف اور جمعدار عبدین نے اپنے سینکڑوں رشتہ داروں عزیز اقارب اور ساتھیوں کے ہمراہ باقاعدہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے جس کامقصد بلوچستان کے عوام کو مشکلات اور مصائب سے نکال کر بلوچ قوم کی مستقبل کو روشن اور تابناک بنانا ہے نیشنل پارٹی نے بلوچ قوم اور بلوچستان کے نام پر جنگ کی جو منفی اثرات کا زکر کیا تھا کہ بعض لوگوں نے جو جنگ کی مشکل چناؤ کیا ہے وہ درست راستہ نہیں ہے آج اسکی اثرات پورے بلوچستان میں پڑھ رہے ہیں بلوچستان اور بلوچ قوم کو چاروں طرف سے مشکلات نے گہر لیا ہے برادر کشی اور جنگ کی اثرات سے بلوچ نوجوان مارے جارہے ہیں برادر کشی کی ایسی ماحول پیدا کیا گیا ہے جس سے بلوچستان کے ہر گھر پریشان ہے شاہد بلوچ قوم اس نقصان کو پورا نہ کرسکے نیشنل پارٹی نے شروع ہی دن سے گزارش کی تھی کہ بلوچستان اور بلوچ قوم کو اس جنگ میں نہ دکھیلو کیانکہ یہ جنگ بلوچوں کی بربادی کی جنگ ہے لیکن اج سب نیشنل پارٹی کی اس بات پر متفق اور تسلیم کرتے ہیں کہ اس جنگ نے بلوچستان اور بلوچ قوم کو نقصان کے سوا کچھ نہیں دیا ہے نیشنل پارٹی کی صیحح اور درست موقف کی وجہ نیشنل پارٹی اپنے عظیم ساتھیوں مولابخش دشتی شہید نسیم جنگیاں شہید لعل بخش اور شہید ڈاکٹر شفع بزنجو جیسے دوستوں سے جدا ہونا پڑا مگر نیشنل پارٹی نے سیاسی شعبدہ بازی کے بجائے بلوچستان کے عوام کو صیحح اور درست راستہ دیکھانے کی کوشش کی انہوں نے کہا صرف پاکستان کو گالی دینے سے بلوچستان کے حقوق حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ آگ اور خون کی شعلوں میں لپٹا ہوا بلوچستان کی حکومت چلانا کسی کی بس کی بات نہیں ہے لیکن نیشنل پارٹی نے اپنی سیاسی بصیرت سے بلوچستان کی حکومت چلاکر بلوچستان کو ایک بار پھر امن کی طرف لوٹا دیا اور بلوچستان کے عوام کو جینے تعلیم روزگار اور کاروبار کرنے کا موقع فراہم کیا تنقید کرنے والے اس دور کو کھبی نہیں بھولیں کی خضدار جیسے علاقہ میں چالیس دن کے دوران دن دھاڈے اور بغیر کسی خوف کے27 بلوچ فرزندوں کو موت کے گھاٹ اتار دئے جاتے تھے نیشنل پارٹی کا وژن بلوچستان سے ناخوندگی بے روزگاری کا خاتمہ اور بلوچستان کے ہر گھر میں صحت کی سہولتیں موثر ہوں بلوچستان میں نیشنل پارٹی کے سوا کوئی دوسری طاقت بلوچستان کے مسائل حل نہیں کرسکتا ہے بلوچستان کے مسائل کا حل نہ پیپلزپارٹی اور نی ہی جے یو ائی اور نہ دیگر جماعتوں کے پاس ہے انہوں نے پنجگور کے معروف شخصیات کی نیشنل پارٹی مین شمولیت کا خیر مقدم کیا سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے زاتی گروہی مفادات کے بجائے بلوچستان کے عوام کی درست نمائندگی کرکے بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے نیشنل پارٹی کی سیاست آئینہ کی طرح صاف اور بلوچستان کے مستقبل کی پہچان ہے الزام تراشی اور سیاسی اخلاف کی بنیاد پر کردار کشی کے قائل نہیں ہیں بلوچستان آج ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے بلوچستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے سیاسی قیادت کو کردار ادا کرنا ہے نیشنل پارٹی دعویٰ نہیں کرتی ہے لیکن کل کی حالات سے آج کا بلوچستان کافی بہتر ہے انہوں نے کہا کل کا جلسہ بلو چستان کے اسس سپوت شہید رہنما ڈاکٹر یسٰین بلوچ کے نام پر ہے جس نے بلوچ نوجوانوں کو سیاسی شعور دیا صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ حاجی حبیب حاجی محمد اکرم سنجرانی حفیظ اللہ محمد اصف اور دیگر ساتھیوں کو نیشنل پارٹی میں شمولیت پر نیشنل پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کی طرف مبارک با د دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی وفا اور محبت رکھنے والی جماعت ہے شمولیت کرنے والوں کو کھبی مایوس نہیں کرے گی اجتماع سے حاجی صالح محمد بلوچ حاجی محمد اکبر بلوچ تاج بلوچ سیف اللہ سفی نے بھی خطاب کیا ۔