|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2016

کوئٹہ : حکمرانوں نے بلوچستان میں کرپشن کی تاریخ رقم کر دی اربوں روپے مال غنیمت سمجھ کر لوٹے گئے کرپشن کے تمام کیسز میں بلارنگ و نسل کارروائی کو یقینی بنایا جائے کوئٹہ کے اہم سرکاری املاک کی کوڑیوں کے داموں فروخت اور قلعہ عبداللہ میں بلوچوں کے چار ہزار ایکڑ زمین کو اپنے نام الاٹ کرنے کی تحقیقات کی جائیں کرپشن کے خاتمے کے عمل کو شفافیت کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین کو جاری شناختی کارڈز منسوخ کئے جائیں بلوچ عوام کی جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت وقت و حالات کی ضرورت ہے میر غلام سرور لانگو نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی سے مستعفی ہو کرپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کلی بیڑو سریاب میں شمولیتی پروگرام سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، ضلعی صدر اختر حسین لانگو ، غلام نبی مری ، ملک محی الدین لہڑی ، لقمان کاکڑ ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، میر عزیز اللہ شاہوانی ، چیئرمین محمد انور مینگل ، حاجی عبدالباسط لہڑی ، قاسم پرکانی ، محمد حنیف لانگو ، ڈاکٹر شیر احمد قمبرانی ،جاوید جھالاوان نے خطاب کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رحیم داد شاہوانی نے سر انجام دیئے اس موقع پر ظفر نیچاری ، محمد اسحاق بنگلزئی ، مصطفی مگسی ، عبدالستار مینگل ، عبدالسلام مینگل ، مرتضی مینگل ، وڈیرہ شیر محمد مری ، میر سلیمان مری ، میر نور الدین مینگل ، وڈیرہ خدائے رحیم لانگو ، خالد حسین لہڑی، ڈاکٹر شبیرقمبرانی ، کامریڈ عبدالحی بنگلزئی بھی موجود تھے تلاوت کلام پاک کی سعادت نصیب اللہ بلوچ سے حاصل کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے بلوچستان میں مثبت تبدیلی لانا تو درکنار انہوں نے یقیناًایسی تبدیلی لائی کہ بلوچستان کی تاریخ میں جس کی مثال نہیں ملتی حکمرانوں کی کرپشن کو صدیوں تک یاد رکھا جائیگا تعلیمی ایمرجنسی کی آڑ میں تعلیم کو تباہی کے دہانے تک پہنچایا دیا گیا ہے میر غلام سرور لانگو کو سینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی سے مستعفی ہو کر بی این پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ان سے توقعات رکھتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنانے میں سیاسی کردار ادا کریں گے وقت و حالات کی بھی یہی ضرورت ہے کہ ہم سرداراختر جان مینگل کی قیادت میں اتحاد و یکجہتی کو یقینی بنائیں مقررین نے کہا کہ بی این پی میں جوق در جوق لوگوں کی شمولیت سے پارٹی سیسہ پلائی دیوار کی مانند بنتی جا رہی ہے عوام بی این پی کوہی مسائل سے نجات دہندہ جماعت تصور کرتے ہیں پارٹی کی عملی جدوجہد کی وجہ سے پارٹی ہردلعزیز سیاسی قوت بنتی جا رہی ہے ہماری قومی جمہوری جدوجہد جو عملی طور پر بلوچستان میں کر رہے ہیں حقیقی طور پر عوام کے احساسات وجذبات کی ترجمانی کا فریضہ سر انجام دیتے ہوئے بلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات کی حفاظت کر رہے ہیں سیاست کو عبادت گاہ درجہ دیتے ہیں کرپشن ، کاروبار اور کالا دھن جمع کرنے کا ذریعہ نہیں سمجھتے جنہوں نے کل تک بلند و بالا دعوے کئے انہوں نے ضرور عوام کی خدمت کی بجائے اپنے جیالوں میں بلوچستان کے غیور عوام کے مال و دولت کو تقسیم کر دیا پارٹی کسی کو یہ اختیار نہیں دیتی کہ وہ بلوچستان میں اربوں روپے کے بجٹ کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹ مار کا نشانہ بنائے اداروں پر بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کرپشن کے تمام کیسز میں بلارنگ و نسل کارروائی کو یقینی بنائے 2013ء سے اقتدار پر براجمان حکمرانوں نے کوئٹہ کے سرکاری املاک کو کوڑیوں کے داموں پر اپنے اور رشتہ داروں کے ناموں پر الاٹ کر دیا جبکہ قلعہ عبداللہ میں بلوچ قبائل کے چار ہزار ایکڑ زمین کو بھی اپنے ناموں پر غیر قانونی طریقے سے الاٹ کر دیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے اسی طرح غیرقانونی طریقے سے بلوچستان میں جو اسکالرشپ دیئے گئے وہ میرٹ سے ہٹ کر لسانی بنیادوں پر پارٹی جیالوں میں تقسیم کر دیئے گئے ہیں مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بلوچ علاقوں کو پی ایس ڈی پی میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے کہ اسی طرح کوئٹہ میں وزیراعظم پیکیج میں سریاب سمیت دیگر بلوچ علاقوں کو نظر انداز کرنا مزید بلوچوں کے احساس محرومی میں اضافہ کرنا ہے مقررین نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اب ذمہ داری بنتی ہے کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈز جاری کرنے کے شواہد ملنے کے بعد جعلی شناختی کارڈز سمیت دیگر دستاویزات کی منسوخی کو یقینی بنائے اور 1979ء سے بلاتفریق شناختی کارڈز کے تصدیق کے عمل کو یقینی بنایا جائے پارٹی کے جتنے بھی خدشات اور تحفظات تھے وقت و حالات نے درست ثابت کر دیئے ہیں وقت و حالات کا تقاضا یہی ہے کہ افغان مہاجرین فوری طور پر باعزت طریقے سے اپنے وطن جا کر ترقی میں اپنا کردار ادا کریں الیکشن کمیشن کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان میں انتخابی فہرستوں میں شامل افغان مہاجرین کے ناموں کے انخلاء کیلئے جانچ پڑتال کو یقینی بنائے نیشنل پارٹی کلی بیڑو سے میر غلام سرور لانگو کی سربراہی میں بی این پی میں شمولیت کا اعلا ن