|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2016

خضدار:  وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے گزشتہ روز دورہ مولہ کے موقع پر سب تحصیل مولہ کو تحصیل کا درجہ دیدیا اور مولہ علاقہ کے لئے اربوں روپے اسکیمات کا اعلان کردیا ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہر ی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل کروڑ وں روپے سے سینکڑوں گھرانوں کو شمسی توانائی سے روشنی فراہم کردی گئی تھی اب میں 50کروڑ روپے کی شمسی توانائی سیٹ فراہمی کا اعلان کرتا ہوں ۔ ایک ارب روپے کی حفاظتی بند کا اعلان بھی انہوں نے کیا ۔ خضدار ٹوگنداوہ روڈ کو بلیک ٹاپ کرنے کا بھی اعلان کردیا خرزان اسکول کو ہائی اسکول سیکنڈری کا درجہ دیدیا۔ مولہ کے زمینداروں کے لئے 15ہزار ڈوزر گھنٹوں کا بھی اعلان کیا ۔ 10لاکھ روپے تھانے کا اعلان بھی کیا ۔ یونین کونسل منیالو اور یونین کونسل خرزاں کے لئے 25،25لاکھ روپے کا بھی اعلان کردیا ۔مولہ میں عوامی اجتماع سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولہ میرا دوسرا گھر ہے اور یہاں کے لوگ میرے اپنے ہیں اور انشاء اللہ ان کے تمام بنیادی مسائل حل کرونگا اور مذید اسکیمات بھی انہیں دیئے جائیں گے ۔