|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)نے آج کل رات گئے لوڈ شیڈنگ کررہی ہے اور رات دیر تک لوگوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور پوری آبادی کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، شاید لوڈ شیڈنگ کا وقت جان بوجھ کر چناگیا ہے، ضرورت سے زیادہ عقلمند افسران اور انجینئروں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لوگوں کو آرام سے سونے نہ دیا جائے، اور عین اسی وقت بجلی کی سپلائی لوڈ شیڈنگ کے نام پربند کی جاتی ہے، کیسکو رات کے تین بجے سے لوڈ شیڈنگ کا ابتداء کرتی ہے، پہلے مرحلے میں کبھی دو گھنٹے اور کبھی تین گھنٹے جاری رہتی ہے اور دن بھر بجلی لوگوں کے ساتھ خصوصاًخواتین اور بچوں کو زیادہ پریشان کرتی ہے بلکہ کیسکو نے اکثریت کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، ماہ کے آخری دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں اس لئے اضافہ کیا جاتا ہے کہ بجلی کے لائن کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، جس کوعام فہم میں لائن لاسز کہا جاتا ہے، یہ کمپنی کی نااہلی ہے اس کی سزا صرف صارفین پر ڈالا جاتا ہے ادھر دنیا کے ایک معروف امراض قلب کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ جو شخص دن میں 5گھنٹے سوتا ہے اس کو امراض قلب کے 39فیصد امکانات ہوتے ہیں اور جو رات چھ گھنٹے سوتا ہے اس کو امراض قلب کے اضافے کی شرح 8فیصد ہوتی ہے ، رات نہ سونے سے لوگ دن بھر ذہنی طور پر پریشان رہتے ہیں، جلد جھگڑالو بن جاتے ہیں،شاید کیسکو کا مقصد پوری آباد ی کو ذہنی مریض اور امراض قلب میں مبتلا کرنا ہے