گوادر: پی پی رہنما سردار فتح محمد محمد حسنی نے کہا ہے کہ گوادر کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا میں پہنچانی جاتی ہے ہم بلوچستان والے جتنا پاکستانی ہیں شاید ملک کا کوئی صوبہ ہو بلوچستان کی سرزمین نے چاغی کے مقام پر اپنے سینے میں ایٹم بم کو کامیاب ٹیسٹ کراکر پاکستان کو ایٹمی قوت بنا دیا اندر کے دشمنوں نے پاکستان کو کمزور کیا ہوا ہے انہیں نکالنا ہو گا مودی کے یار اکٹھے ہو کر سی پیک کو کمزور کر رہے ہیں ایران افغان اور بھارت گوادر پورٹ کو ناکام بنانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں گوادر پورٹ ریلوے ٹریک اور سول ایسوسی ایشن میں اربوں روپے کا کرپشن ہوا ہے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی تین چائینز کمپنیوں کو گوادر میں اپنی مفادات کی خاطر لا رہا ہے مستقبل میں گوار شہر کے باسیوں کو شہر بدر کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے میڈیا بلوچستان گوادر کے حق میں بلند ہونے والے آواز کو دبا کر نظر انداز کر رہا ہے پی پی پی آئندہ خواتین کی نشست چاہے ایم پی اے کی ہو یا پھر ایم این اے و سینٹ کی ہو گوادر کے خواتین کو نمائندگی دی گئی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی گوادر کے اہتمام ڈویژنل ورکر کانفرنس ضلعی اسمبلی ہال میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبر وسی پیک کمیٹی برائے سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر سینٹر سردار فتح محمد محمد حسنی نے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مودی کے یار اور افغان ایران اور بھارت گوادر پورٹ کو ناکام بنانے کیلئے اکٹھے ہو گئے ہیں لیکن پھر بھی وہ ناکام ہونگے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرپشن کا بازار میاں صاحب کی سربراہی میں گرم ہے یہاں سالانہ سو ارب روپے کرپشن ہوتی ہے میٹروبس گردشی قرضے موٹر وے گوادر پورٹ گوادر ریلوے ٹریک اور سول ایسوسی ایشن کے مد میں کھربوں روپے کا کرپشن ہوا ہے گوادر کا واٹر ڈی سییشن پلانٹ پر اربوں روپے کا بھی کرپشن ہو اہے یہاں کے متوسط طبقہ حکومت کے لیڈروں کے گھروں اور پانی کے ٹینکوں اور بستروں کے نیچے اربوں روپے نکلے ہیں ان کھربوں روپے کے کرپشن کرنے والوں کو کوئی بھی نہیں پوچھتا لیکن گوادر کے غریب عوام کیلئے نیب کی ٹیم کا سہارا لے کر صرف چند سو روپے ریکوری کی جا رہی ہے اور غریب ماہیگیروں کو ہتھکڑیاں پہنائی جا رہی ہے حاجی علی مدد جتک ممبر پی پی پی کو آرڈینیشن کمیٹی بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ متوسط پارٹی کے لیڈران نے کالعدم تنظیم کا نام لے کر گوادر ایران بارڈر سے تیل کے کاروبار کو بند کرادیا ہے سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر علی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی دفعہ عوامی راج کا نعرہ لگایا اور انہوں نے سیاست کو ڈرائینگ روم سے نکال کر عوام تک پہنچا دیا جس کی جرم میں اسے پھانسی دی گئی انہوں نے کہاکہ ورکر پارٹی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچائیں آصف علی زرداری نے قائدانہ صلاحیت کی وجہ سے جابروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ورکر کانفرنس میں ڈویژنل سے کارکنان نے شرکت کی ورکر کانفرنس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ورکروں کی جانب سے دو پینل سامنے آئے جس کے لئے رائے شماری کی گئی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی نے ورکروں کی شکایتں سنی اور انہیں نوٹ کر دیا اور اسے پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سامنے پیش کرنے کا وعدہ کیا