کوئٹہ میں اشیائے خوردنوش سے متعلق مہنگائی کا رجحان برقرار ہے۔ مٹر فی کلو 150 روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہرکی سبزی اور پھل مارکیٹوںمیں مہنگائی کی صورت حال برقرار ہے،مختلف پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی ہے۔
سبزیوں میں مٹر فی کلو 150 روپے تک فروخت کی جارہی ہے،توری اور بھنڈی 80 روپے، ٹماٹر50 اور فی کلو پیاز 40 روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔
پھلوں میں سیندڑی آم 100 روپے، لنگڑا80 روپے، سیب150 روپے،تربوز 30 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔