|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2016

کوئٹہ+نوشکی : کوئٹہ میں قائم نجی پاور پلانٹ حبیب اللہ کوسٹل پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا ، مسلح افراد کی فائرنگ سے پاور پلانٹ کی سیکورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جبکہ نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پاور پلانٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے تھانہ ایئر پورٹ کی حدود کلی الماس میں واقع نجی پاور پلانٹ حبیب اللہ کوسٹل پاور پلانٹ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاور پلانٹ کی سیکورٹی پر تعینات بلوچستان کانسٹیبلری کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ زخمی اہلکار سینتیس سالہ عبدالراشد ولد عبدالرحمان کھوسہ کو سینے پر بائیں طرف جبکہ اٹھائیس سالہ محمد عمر کو کندھے اور چہرے پر گولی لگی ہے۔ دونوں اہلکاروں کو سول اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا،گزشتہ روز نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے خاخوئی کے علاقے میں پیدل جانے والے دو افراد خالق داد ولد میران سکنہ ریکو نوشکی خلیل احمد ولد ملا امام الدین سکنہ لجے خاران کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، مقتولین کے ہمراہ تقریباً دس سالہ لڑکا بھی تھا جنہیں نشانہ بنایاگیاتھا، واقعے کا اطلاع مذکورہ لڑکے کے قتل ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو اطلاع کردیا جائے وقوع ایک پہاڑی اور ویران علاقہ ہونے کی وجہ سے مقتولین کے ورثاء نے انتظامیہ کو فوری طور پر آگاہ نہیں کر سکے تھے تاہم ضلع خاران ضلع نوشکی کے درمیانی علاقہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کو ایف آئی آر درج کرنے میں مشکلات کاسامنا