|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2016

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کی رہنما شازیہ لانگو نے کہاہے بلوچستان میں کئی عرصے سے بدامنی ہے جس کی وجہ سے ترقی رک گئی ہے۔ سماجی معاشی ترقی اور صوبے میں خوشحالی کیلئے خواتین کو ترقی کے عمل میں شامل کرنا بہت ضروری ہے۔ شعور فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بلوچستان میں سردار بہادرخان یونیورسٹی میں نوجوان خواتین انٹرپرنیورز کے استعداد کار کی بہتری کیلئے تربیتی ورکشاپ اور سیمینار کا انعقادکیاگیا شعور فاؤنڈیشن کی پروجیکٹ منیجر نے کہا کہ پاکستانی خواتین بہت باصلاحیت ہیں خواتین آگے بڑھ کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہیں شعور فاؤنڈیشن نے نوجوان طالبات کو ترقی کے عمل میں شامل کرنے کیلئے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے جس کے تحت نوجوان طالبات کی تربیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ انڈسٹری اورجامعات کے مابین ایک خلیج ہے اس خلیج کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ طالبات کیلئے نیڈ بیسٹ پروگرام شروع کئے جائیں جن کی مارکیٹ میں طلب ہے نیشنل ،پارٹی کی رہنما شازیہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان صوبہ کئی عرصے سے بدامنی کا شکار ہے جس کی وجہ سے صوبے کی ترقی کا عمل رک سا گیا ہے اور خواتین بھی ترقی کے عمل میں بہت پیچھے رہ گئی ہیں سماجی معاشی ترقی اور صوبے میں خوشحالی کیلئے خواتین کو ترقی کے عمل میں شامل کرنا بہت ضروری ہے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی خواتین بہت بہادر ہیں جنہوں نے بدامنی کے ماحول میں بھی رہ کر ملک کی خدمت کی ہے ۔ غیر سرکاری ادارے گول کے ابراہیم مرزا نے کہا کہ نوجوان خواتین انٹرپرنیور کے لئے بھی تربیتی پروگرام بہت ضروری ہے تاکہ ان میں پروفیشنل ازم آئے اور وہ عالمی اور مقامی مارکیٹ کے تقاضوں کو سمجھ سکیں اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردار اداکرسکیں۔ رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر انجم پرویز نے شعور فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبات کے لئے اس قسم کے تربیتی پروگراموں سے طالبات کو مارکیٹ کے تقاضے سمجھنے میں مدد ملتی ہے اورخواتین کیلئے بھی نئی رائے کھلتی ہیں جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتاہے انڈسٹری اور تعلیمی شعبے میں حائل خلیج کو ایسے پروگراموں کے ذریعے ختم کیاجاسکتاہے۔