خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اس وقت ایک خطرناک موڑ پر کھڑی ہے موجودہ چیلنجوں سے امت کو نکالنے کے لئے سیاسی و ایمانی بصیرت کی ضرورت ہے ایسی قیادت جس کو عالمی حالات کا ادراک ہو اور ان حالات سے نمٹنے کی جرئت بھی ہو جمعیت علماء اسلام دنیاء کے مظلوم مسلمانوں کی وحدت کا خوہان ہے ایسی وحدت جسمیں ایک خدا ایک رسول ایک کلمہ اساس ہوں مسلمانوں کی اخوت و وحدت کو سرحدوں کی تقسیم شکار نہیں کرنا چاہیئے انتظامی ضرورتوں کو اتحادعالم اسلام میں روکاوٹ نہیں بننے دینا ہوگا بصورت دیگر عالم کفر ایک ایک کرکے ہماری وجود کو تہ و بالا کردیگا ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک ایسی تحریک کا آغاز کیا جائیگا جس میں مسلمانوں کی وسیع تر اتحاد مطمع نظر ہو امت مسلمہ کو موجودہ چیلنجوں سے نکالنے کے لئے سعودیہ عرب قائدانہ کردار ادا کرسکتا ہے ان خیالات کا اظہار مولنا عبد الغفور حیدری جمعیت علماء اسلام مکۃ المکرمہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام سعودیہ عرب کے جنرل سیکرٹری مولنا غلام رسول مینگل ، جمعیت علماء اسلام کے ترجمان مولنا محمد ابراہیم قلندرانی ، مولنا در محمد ملازئی دیگر اکابرین موجود تھے مولنا عبد الغفور حیدری نے کہا سعودیہ عرب سے دنیاء بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی عقیدت و محبت کا تعلق ہے حرمین شریفین کے محل وقوع کی وجہ سے ایمانی جذبہ کا مرکز ان تمام خصوصیات کی وجہ سے سعودیہ عربیہ موجود ہ صورت حال میں قائدانہ کردار کا حامل ہوسکتا ہے اس لئے ہم سعودیہ کی قیادت سے اپیل کریں گے کہ ان مشکلات حالات میں وہ اپنا بھر پور کردار ادا کرے تاکہ امت کو موجودہ مشکلات سے نجات دلایا جاسکے مولنا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ کفر ملت واحد ہے جب کفر اسلام کو مٹانے کے لئے متحد ہے تو ہمیں کیونکر اختلاف کا شکار کیا جاتا ہے عالمی ایجنڈا ہے کہ مسلمانوں کو ایک ایک کرکے صفحہ ہستی سے مٹایا جائے اس عالمی یلغار کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ مسلمانوں کا ایک مضبوط اتحاد تشکیل دیا جائے جس کی بنیادیں جغرافیہ رنگ و نسل کے بجائے ایمان عقیدہ و کلمہ پر ہوں جمعیت علماء اسلام اسی فکر کا خوہان ہے اور اس پیش رفت مین ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے جمعیت علماء اسلام سعودیہ عرب کے لئے پوری دنیاء میں ہوم کرنے کے لئے تیار ہے ۔