مارسلے: یورو کپ کے شروع ہونے سے قبل ہی فرانس میں جھڑپ کا سلسلہ نہ تھم سکا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئس لینڈ اور ہنگری کے درمیان میچ سے قبل دونوں ملکوں کے شائقین آپس میں لڑ پڑے یہ جھڑپ تب شروع ہوئی جب دونوں ٹیم کے مداح میچ سے قبل گراؤنڈ میں داخل ہورہے تھے کہ وہ آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی جس پر پولیس نے انہیں مشتعل کرنے کیلئے آنسوں گیس اور لاٹھی چارج کردیا جس کی وجہ سے آئس لینڈ اور ہنگری کے درمیان ہونے والا میچ بھی متاثر ہوا اور 15منٹ کی تاخیر سے میچ شروع ہوا۔ واضح رہے اس سے قبل بھی روس اور انگلینڈ کے تماشائیوں کے درمیان کئی بار جھڑپیں ہوچکی ہیں جبکہ جمعہ کو کھیلے جانے والے میچ کے دوران بھی کروشیا کے شائقین نے کھلاڑیوں پر بوتلیں اور دھواں بم پھینکے تھے جس سے چیک ری پبلک کے کھلاڑی ریزنسکی بھی زخمی ہوگئے تھے۔