|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

تربت : یونین کونسل عبدوئی،اسپی کہن کے چیئرمین میر جاسم گہرام نے آئی جی ایف سی ساؤتھ اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ بحرانی صورتحال کے پیش نظر عبدوئی بارڈر کو فوری طور پر کھولا جائے۔اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ بارڈر سے ملحقہ علاقوں کے عوام کا زیادہ تر روزگار سرحدی تجارت سے وابستہ ہے، تاہم بارڈر کی مسلسل بندش کے باعث مقامی لوگ شدید معاشی مشکلات اور بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ علاقے کے غریب عوام کے روزگار کے مواقع محدود ہیں اور بارڈر بند ہونے سے سینکڑوں خاندان متاثر ہوئے ہیں۔میر جاسم گہرام نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے عبدوئی بارڈر کو جلد از جلد کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ مقامی لوگوں کو ریلیف مل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عید سے قبل بارڈر کھولنا علاقے کے عوام کے لیے خوشی اور ریلیف کا باعث بنے گا اور یہ اقدام عوام کے لیے عید کا بہترین تحفہ ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *