کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی۔ صوبائی اسمبلی میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا ترمیمی مسودہ قانون 2026 پیش کیا گیا، جسے علی مدد جتک نے ایوان میں پیش کیا۔ بعد ازاں ایوان نے بل کو مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن صوبے کا ایک اہم ترین ادارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں یہ الزامات سامنے آتے رہے کہ کمیشن میں رشوت لے کر بھرتیاں کی جاتی تھیں، تاہم بلوچستان میں ایماندار لوگوں کی کمی نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابق جسٹس کوہلی پر بلوچستان میں کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا اور ان کا شمار ایماندار شخصیات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ جب حکومت کو کڑے حالات کا سامنا کرنا پڑا تو سخت فیصلے بھی کیے گئے۔ ان کے مطابق ادارہ پستی کا شکار تھا لیکن حکومت نے اقدامات کر کے اسے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔
Leave a Reply